الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اللہ تعالیٰ کا موسیٰ علیہ السلام سے گندی چیز منگانا

سوال

دریافت طلب یہ امر ہے کہ میں نے چند مسلمانوں کی زبانوں یہ سنا کہ موسی کو طور پر حکم ہوا تھا کہ تم دنیا میں جاؤ، جو سب سے گندی چیز ہے اس کو لاؤ، وہ دنیا میں آئے اور ایک کتا مرا پڑا تھا جس میں زیادہ تیز تعفن آرہا تھا، اسکو اٹھا کر لے گئے، یہ بات اللہ تعالیٰ کو بہت پسند آئی، اب آپ مہربانی فرما کر اس کا جواب عنایت فرمائیں، اس کے علاوہ مع حوالہ تحریر ہو کہ یہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

یہ واقعہ قرآن شریف یا اور کسی دینی معتبر کتاب میں موجود نہیں، حدیث شریف کی بھی کسی معتبر کتاب میں اس کا کوئی ذکر نہیں آیا، اور عقل سے بھی یہ فیصلہ غلط معلوم ہوتا ہے، اللہ تعالی گندی چیز سے خوش نہیں ہوتا، بلکہ وہ تو پاک صاف اچھے نیک اعمال سے خوش ہوتے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو