الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ جو چاہے دکھلا دے عقیدہ پر اشکال مع جواب

سوال

اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ جب چاہے اور جہاں چاہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر کر دے، یا جو چاہے دکھلا دے، اس کے دلائل قرآن وحدیث میں کیا ہیں؟ ان دونوں سوالوں کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں مرحمت فرمائیں؟

جواب

اس کا قادر مطلق ہونا ہی کافی ہے، مزید کسی دلیل کی حاجت نہیں، دلیل طلب کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا قادر مطلق ہونا تسلیم نہیں یا اس میں شبہ ہے، لیلۃ المعراج کا واقعہ کہ مسجد اقصیٰ میں انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی امامت۔ سب آسمانوں پر تشریف لیجانا، وہاں انبیاء سے انکے مقامات پر ملاقات جنت دوزخ کا معائنہ ہی بڑا واقعہ ہے جس سے مسئلہ خوب واضح ہو جاتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو