نصاب سے کم جانوروں میں زکوۃ نہیں
سوال
زید کے پاس ۳۵ ر بھیٹر اور دو گائے ہیں اور ایک بھینس بھی ہے کل ۴۰ عدد ہیں دن میں جنگل میں چرایا جاتا ہے ان پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس حساب سے ادا کی جائے؟
جواب
زید کے پاس بھیڑ ۳۵ گائے ۲ بھینس ایک اس مجموعہ میں زکوۃ واجب نہیں، کسی کا بھی نصاب پورا نہیں، اور ایک جنس کو دوسری جنس کے ساتھ ملا کر نصاب پورا کرنے کا حکم نہیں۔ ہاں اگر یہ جانور تجارت کے لئے ہوں تو زکوۃ قیمت کے اعتبار سے چالیسواں حصہ واجب ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔