دو رکعت نفل اور بال و ناخون نہ تراشنے سے قربانی کا ثواب
سوال
زید نے اپنے خطبہ میں کہا کہ جس شخص میں قربانی کی استطاعت نہ ہو، اگر وہ عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد گھر پر دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۂ انا اعطیناک پڑھے تو اس کو قربانی کے برابر ثواب ملتا ہے، اسی طرح سر کے بال اور ناخن نہ تراشے تو قربانی کے برابر ثواب ملتا ہے، یہ کہاں تک اصلیت رکھتا ہے؟
جواب
اس طرح دو رکعت پڑھنے سے قربانی کا ثواب ملنا میں نے کسی کتاب میں نہیں دیکھا، زید سے حوالہ دریافت کیجئے، البتہ ناخن اور بال کے متعلق بعض علماء سے ایسا سنا ہے، اور حدیث میں قربانی والے کیلئے اس کو مستحب قرار دیا گیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔