محمد بن حنفیہ رضی اللہ عنہ کی نسبت
سوال
آپ نے جو اس سے قبل فتوے میں تحریر فرمایا ہے، کہ محمد بن حنفیہ خولہ بنت جعفر یمامیہؓ کے لڑکے ہیں، اس سے تو یہ مطلب نکلتا ہے کہ محمد، حنفیہ کے لڑکے ہیں، اگر خولہ کے لڑکے ہیں، تو محمد بن خولہ ہونا چاہیئے؟ آیا یہ حضرت علی تھے کے ساتھ مال غنیمت میں آئے یا حضرت علی اے کی پشت خولہ کے بطن سے پیدا ہوئے یا یمامہ میں پیدا ہوئے اور جعفر یمامی کون تھا، یہودی یا نصرانی، اس کو مفصل بیان کر کے تحریر فرمائیں؟ تاکہ شک رفع ہو جائے۔
جواب
یہ خولہ کے بطن سے حضرت علی ﷺ کی صلب سے پیدا ہوئے ہیں انکی والدہ خولہ حنفیہ کہلاتی ہیں، یہ انکے قبیلہ کی طرف نسبت ہے، کوئی باپ کی نسبت سے مشہور ہو جاتا ہے، اور کوئی ماں کی نسبت سے اور کوئی وطن کی نسبت سے اور اس نسبت میں بسا اوقات اصلی نام مخفی اور غیر مشہور ہو جاتا ہے، اسی طرح یہ بھی اپنے قبیلہ کی نسبت سے مشہور ہوگئیں، یمامہ کی جنگ میں گرفتار کر کے لائی گئیں، ان کے متعلق ایک…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔