خون کی دیت
سوال
زید عام راستے سے چلا جارہا تھا، پیچھے سے اسکوٹر سوار کے اسکوٹر کی ٹکر سے ایکسڈینٹ ہو گیا، جس سے زید فوت ہو گیا، لہذا مقتول کے اولیاء کو قاتل اور قاتل کے اولیاء سے صلح علی المال کا حق ہے، یا نہیں؟ اگر زید کے اولیاء کو مال لے کر صلح کرنے کا حق ہے تو اس کی آخری حد کیا ہے؟
جواب
صلح علی المال کا حق ہے قتل خطاء میں دیت کی مقدار متعین ہے، اس سے زیادہ پر صلح کا حق نہیں، اگر سونا دیت میں لیا جائے، تو ایک ہزار دینار سے زائد نہ ہو، اگر دیت مقررہ کی جنس کے علاوہ لی جائے، تو اس میں کوئی قید نہیں، مثلاً غلہ لیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔