الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں چار پائی پر آرام کرنا

سوال

ایک عالم صاحب کہتے ہیں کہ مسجد میں چارپائی بچھا کر سونا نا جائز ہے چاہے مسافر ہو چاہے معتکف ہو، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

حضرت نبی اکرم ﷺ کے لئے اعتکاف میں سریر کا مسجد میں ہونا اور اس پر آرام فرمانا احادیث میں صاف صاف مذکور ہے۔ اس لئے اس کو نا جائز کہنا غلط ہے۔ البتہ آج کل عرفاً اس چیز سے عوام میں توحش پیدا ہوتا ہے۔ اس بنا پر احتیاط کی جائے تو مناسب ہے۔ کیونکہ آنحضرت کا سریر پر وہاں آرام فرمانا تعبداً و تاکید اللا متہ نہیں تھا بلکہ مصلحہ (آرام کے لئے)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو