الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

موئے زیر ناف کس جگہ سے کاٹے جائیں

سوال

انسان حد بلوغ تک پہونچنے کے بعد ناف کے نیچے جو بال ہوتے ہیں ۴۰ ر روز کے بعد کاٹنا (منڈ نا) پڑتا ہے اگر یہ ضروری ہو تو کس جگہ سے لے کر کس جگہ تک کاٹنا ضروری ہے؟ کاٹنے سے ضروری ہوگا یا منڈنا پڑے گا اور یہ فرض ہے یا واجب یا سنت یا مستحب یا نفل؟ اگر کوئی نہ کاٹے تو اس کی عبادت قبول ہوگی یا گنہگار ہوگا؟

جواب

ناف کے نیچے دائیں بائیں جو بال ہوں نیز خصیتین پر جو بال ہوں اور پھر نیچے جو بال ہوں ان سب کو صاف کر دینا چاہئے۔ خواہ ان کو منڈا دیا جائے یا کسی دوا سے اڑا دیا جائے۔ یا قینچی سے کتر دیا جائے مونڈ نا اعلیٰ بات ہے۔ یہ صفائی ہر ہفتہ جمعہ کے روز مناسب ہے۔اس کا موقع نہ ہو تو پندرہ روز میں صفائی کر دی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو