الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سر کے بالوں کی تفصیل

سوال

سر پر بال رکھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ زلف رکھنا سنت ہے یا منڈانا؟ بعض لوگ استرے سے منڈاتے ہیں، بعض لوگ مشین سے کتر واتے ہیں، بعض لوگ چھوٹے بڑے بال (انگریزی بال) رکھتے ہیں، اس میں کونسا طریقہ درست ہے؟

جواب

عام طور پر عرب میں بال رکھنے کا دستور تھا حضور اکرم ﷺ بال رکھتے تھے۔ احرام سے حلال ہوتے وقت منڈانا بھی ثابت ہے۔ اور ایسے وقت میں منڈانے کو ترشوانے پر ترجیح دی ہے۔ کچھ منڈانا کچھ باقی رکھنا منع ہے۔ منڈوائے تو تمام منڈوائے رکھے تو تمام رکھے۔ زیادہ بڑے ہو جائیں اور منڈوانا نہ چاہے تو یہ بھی درست ہے کہ چھوٹے چھوٹے کرادے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو