بیع مکمل نہ ہونے کی صورت میں بیعانہ ضبط
سوال
میں اپنا ایک مکان بیع کرنا چاہتا تھا اس کے کئی خریدار تھے، بالآخر ایک صاحب نے معاملہ بیچ مجھے پچیس ہزار روپئے پانچ سو میں طے کیا اور مبلغ چار ہزار پانچ سو روپیه بطور زر بیعانہ ادا کیا اور بقیہ زرثمن فراہم کرنے کے لئے چھ ماہ موقع مانگا میں نے اس شرط پر چھ ماہ کا موقع دیدیا کہ اگر وہ بیعنامہ نہیں کرائینگے تو چار ہزار پانچ سو روپئے زر بیعانہ ضبط ہو جائیگا، اور خریدار اس روپیہ کے واپس پانے کا مستحق نہ ہوگا، خریدار بخوشی اس پر رضامند ہو گئے، اور معاہدہ مکمل ہو گیا، اب وہ بیعنامہ لکھانے سے بالکل منکر ہیں اور اپنا روپیہ…
جواب
اس روپیہ کی واپسی واجب ہے، جو معاہدہ پہلے کر لیا گیا تھا کہ بیعنامہ نہ کرانے کی صورت میں یہ رقم ضبط ہو جائے گی، یہ معاہدہ خلاف شرع ہے، اس کی پابندی لازم نہیں اس کو توڑ نا ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔