الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اگر بکریاں چرانے کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو کیا کرے؟

سوال

چوں کہ بکریاں چرانا بہت مشکل کام ہے ایک شخص کی عمر ۴۵ سال ہے اس کام میں دوڑ دھوپ زیادہ کرنا پڑتی ہے کیا وہ بکریاں چرانے میں رمضان المبارک کے روزے فوت کرسکتا ہے۔

جواب

اگر روزہ برداشت نہیں کر سکتا تو جن ایام میں برداشت کر سکے ان ایام غیر رمضان میں قضاء رکھے، برداشت نہ کر سکنے کا مطلب یہ ہے کہ بھوک پیاس کی وجہ سے ہلاک ہونے یا بدحواس ہو جانے کا ظن غالب ہو۔ جواب صحیح ہے، لیکن جب بکریاں چرانا ہی اس کا ذریعۂ معاش ہے، تو ایسا انتظام کرنا بھی ضروری ہے کہ ٹھنڈے وقتوں میں بکریاں چرا کر بقیہ دن سکون سے رہ کر روزے پورے کر لیا کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو