الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

علماء کی سیاست میں شرکت

سوال

عوام الناس میں یہ خیال عام ہوتا جا رہا ہے کہ علماء کرام کو موجودہ سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے، کیا اس بگڑے ہوئے ماحول میں علماء کرام کو خاموش رہنا چاہئے، جو علماء کرام عملی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں، کیا وہ غلط کر رہے ہیں، کیا علماء کرام کا کام صرف مسجد کی امامت کرنا اور مدرسہ کی تعلیم دینا ہے اور بس؟

جواب

یہ خیال آج کا نہیں بہت پرانا خیال ہے، پہلے بھی کہا کرتے تھے، کہ علماء کا سیاست سے کیا تعلق، بات یہ ہے کہ جس عالم کے اندر صلاحیت ہو وہ صحیح طور پر سیاست میں شریک ہو کر دوسروں کو اپنا ہم خیال بنالے گا، غلط بات پر نکیر کرے گا صحیح راہ عمل پیش کرے گا، اس کا سیاست میں شریک ہونا درست ومفید ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو